اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کے 5 سب سیکٹرز کو سیل کردیا۔ اس بارے میں موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیل کیے جانے والے سب سیکٹرز میں آئی ایٹ تھری ، فور ، جی نائن ون ، جی ٹین فور اور جی 6 ٹو شامل ہیں ، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کورونا کیسز بڑھنے پر نوٹی فکیشن جاری کیا ، جس میں شہریوں کوپیشگی انتظامات کرنےکی ہدایت کی گئی تھی ، تاہم سیل کیے جانے والے علاقوں میں مریضوں کی منتقلی ، کھانے پینے کی ضروری اشیاء اور ادویات خریدنے والوں کو اس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسزکی تعداد 18 ہزار981 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 340 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 881 ہے۔سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار 169 ، پنجاب میں 1 لاکھ 6 ہزار 922 اورخیبرپختونخواہ 40 ہزار 657تعداد، اسلام آباد میں 21 ہزار 861 اوربلوچستان میں 16 ہزار 106 تعداد ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے سندھ میں 5 اموات ہوئیں، پنجاب میں 1 جاں بحق ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں کورونا سے کوئی جاں بحق نہیں ہوا، اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں 3 اموات ہوئیں، بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں ایک مریض جاں کی بازی ہارا۔این سی اوسی کے مطابق کورونا کے باعث گلگت بلتستان میں اب تک 93 افراد جاں بحق ہوئے، اس وقت ملک میں 155 کورونا سے متاثرہ مریض ویننٹیلیٹرپرموجود ہیں، کورونا کیلئے 1856 وینٹیلیٹرزمختص کئے گئے ہیں، اس وقت 1107 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب کہ ملک کے 736 اسپتال کورونا کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔