خواتین کو ٹکٹ نہ دینا نا انصافی ہے، چاہتی ہوں تحریک انصاف حکومت بنائے، گلشن منہاس

اسلام آباد(پی کے نیوز) گلشن مہناس پی۔ٹی۔آئی کی آذاد کشمیر میں صف اول کے لوگوں میں شمار کی جاتی ہیں جہنوں نے دن رات پارٹی کے لیے کام کیا اور ہر مشکل میں پارٹی کا ساتھ دیا اور 2 بار جیل بھی گئیں، ہرکھٹن وقت میں پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی رہی اور اپنی جیب سے پارٹی کے لیے خرچ کیا، ٹکٹ نہ دے کر انکے ساتھ نا انصافی کی گئی، حلقہ کوٹلہ کے لوگ آج بھی گلشن مہناس کے لیے پھولوں کے ہار لے کر کھڑے ہیں اور انہیں کہتے ہیں آپ جلد حلقے میں آہیں آپ کا پر تپاک استقبال کیا جائے، ان کا کہنا ہے کہ ٹکٹ میرعتیق کا ہو یا سردار تبارک کا مجھے اس سے کوئی غرض نہیں

دونوں میرے لئے قابل عزت ہیں اور میرے بھائیوں جیسے ہیں اور دونوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہوں ، دونوں اپنے حق کے لئے لڑے ہیں اور کامیاب ھوئے ہیں، مجھے ٹکٹ نہ دینے کی وجہ میر عتیق یا سردار تبارک علی نہیں، آزاد کشمیر میں کسی بھی خاتوں کو ٹکٹ نہیں جاری نہیں ہوا، مہاجرین کی سیٹ سے ایک خاتون کو ٹکٹ دیا گیا ہے،میں پارٹی کی بانی خاتون ممبرہوں ، اس ناطے سے مجھے دکھ اور شکوہ اس بات کا ھے کہ آزاد کشمیر میں ہر حلقے میں جان بوجھ کر دھڑے بنائے جا رہے ہیں، امیدواروں کو بجائے جوڑنے کے توڑا جا رہا ہے، ہمارے ہی حلقے کا ٹکٹ اگر پہلے دن سے ہی میر عتیق کو دے دیا ہوتا کبھی اتنا رولا اور نفرت نہ ہوتی جتنی اب فیس کرنی ہو گی، چھوٹی سی سیٹ کے معاملے پر کنفیوژن پیدا کی گئی ہے، پوراکشمیر ہوتا تو یہ کیا حشر کرتے، عمران خان کے علاوہ کسی پہ اعتماد کرنا مشکل ھو گیا ھے، اداروں کے نام پہ جعلی لوگ دھڑا ڈھڑ الگ پیسے بٹور رہے ہیں .وہ ایک الگ ہی سٹوری اور رام کہانی ہے پارٹی کی نظریاتی رکن ہوں اور چاہتی ہوں آزاد کشمیر میں حکومت بنے کیونکہ ہماری بہت زیادہ اور کئی سالوں کی محنت ہے میری کوشش ھو گی اپنے حلقے کے امیدوار کی جیت ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں