سردار تنویر الیاس کا فلسطین کے معاملے پر آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

اسلام آباد (اصغرحیات) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے فلسطین کے معاملے پر آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا، اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ہم فلسطین پر اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہیں، فلسطینی  بچوں اور خواتین پر ظلم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہوتا تو بہت سارے لوگوں کو بات کرنے اور نمائندگی کا موقع ملتا، اسمبلی کو تالہ لگا کر اسے ختم کردیا گیا ہے کہ اسمبلی نہیں کھلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب پارلیمنٹ چل رہی ہوتی ہے تو بہت سارے مسائل کا حل نکل آتا ہے، اسمبلی کے اجلاس میں آپ نے فہم و فراست کے ساتھ قوم کی رہنمائی کرنا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین سمیت دیگر تمام اشوز پر اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ فسلطین کے معاملے پر عرب لیگ، او آئی سی اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے پانچ مستقل ممبران کو اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اپنا وجود کھوتا جارہا ہے۔ فلسطین کی جائز ریاست کو تسلیم نہیں کیا جارہا، اسرائیل اس طرز عمل کے ساتھ اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتا

اپنا تبصرہ بھیجیں