وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جعلی ڈاکٹروں اور حکیموں کیخلاف کریک ڈاون کی ہدایت

اسلام آباد (اصغرحیات) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے آزاد کشمیر بھر میں جعلی ڈاکٹرز اور جعلی حکیموں کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت کردی، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے آزاد کشمیر بھر میں کلینکس اور میڈیکل سینٹرز کا دورہ کرے اور جعلی ڈاکٹروں اور حکیموں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ جعلی ڈاکٹروں اور حکمیوں کو انسانی جانوں کیساتھ کھلواڑ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی،وزیراعظم سردار تنویرالیاس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ جعلی ڈاکٹروں اور حکمیوں کی نشاندہی کریں اور اس تمام آپریشن میں انتظامیہ کی مدد کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں