پی ایس ایل فائنل، ملتان سلطانز کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری

ابو ظہبی(نیوز ڈیسک) پی ایس ایل 6 کے فائنل میں ملتان سلطانز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ محمد رضوان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔ملتان سلطانز نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تاہم پشاور زلمی نے پی ایس ایل سے باہر ہونے والے عمید آصف کی جگہ ثمین گل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ملتان سلطانز نے پہلی بار ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی جب کہ پشاور زلمی ایک بار ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔ رواں سیزن میں گروپ مرحلے میں 2 باہمی میچز میں سے ایک پشاور زلمی اور دوسرا ملتان سلطانز نے اپنے نام کیا تھا۔واضح رہے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو ساڑھے 7 کروڑاور ہارنے والی ٹیم کو تین کروڑ کی انعامی رقم ملے گی جب کہ بہترین بولر، فیلڈر اور وکٹ کیپر کو 8،8 لاکھ روپے کے چیک دیے جائیں گے اور اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کیلیے 32 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں