یونس خان قومی ٹیم کے کوچ کے عہدے سے مستعفی

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ اورقومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرلی ہیں۔یونس خان کو گزشتہ سال نومبر میں 2 سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہناہے کہ یونس خان جیسی قدآور اور تجربہ کار شخصیت کو کھونا افسوسناک ہے۔ دونوں فریقین نے طویل مشاورت کے بعد باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ مختصر دورانیہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے یونس خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں ، پرامید ہیں کہ وہ اپنے تجربے اورقابلیت کے

تبادلے کے لیےمستقبل میں بھی پی سی بی کو دستیاب ہوں گے۔پی سی بی اور یونس خان نے اس معاملے پر مزید کسی بھی تبصرے سے گریز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ لہٰذا دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کوچ کی خدمات میسر نہیں ہوں گی تاہم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے یونس خان کے متبادل کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ 25 جون سے 20 جولائی تک شیڈول ہے۔ اس دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہو گی، جہاں اسے 24 اگست تک 5 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کو پی سی بی انتظامیہ کیساتھ سخت اختلافات تھے۔ یونس خان کو دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے سلیکٹ کی گئی ٹیم کے حوالے سے تحفظات تھے۔سی ای او یونس خان کو منانے کی کوشش کرتے رہے۔ یونس خان بائیو سکیور ببل میں رپورٹ کرنے میں ناکام رہے۔ یونس خان نے سی ای او وسیم خان کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں