لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل کوپیش نظر رکھتے ہوئے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹراورڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے لیے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے لیے نئے خیالات اور حکمت عملی کے حامل استاروں سے بھری کہشکشاں پر مشتمل کوچنگ لائن اپ کا اعلان کردیا ہے۔جس کا مقصد ایک فاتحانہ ماحول بنانے کے لیے کوچنگ کے معیاری اسکلز پر سرمایہ کاری کرنا ہے۔اعلان کردہ لائن اپ میں سرفہرست نام محمد یوسف کا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیچوتھیاور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں دوسرے بہترین بیٹسمین محمد یوسف کو لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔
انہوں نے1998 سے 2010 تک مشتمل اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 7530 اورایک روزہ کرکٹ میں 9720 رنز بنائے۔محمد یوسف کے علاوہ سابق وکٹ کیپر عتیق الزمان اور فاسٹ باؤلر محمد زاہد بھی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔عتیق الزمان نے1996 سے 2007 تک مشتمل اپنے کیرئیر میں ایک ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور 69 فرسٹ کلاس میچوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے سیزن 01-2000 میں وکٹوں کے پیچھے 76شکار کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔سابق فاسٹ باؤلر محمد زاہد 5 ٹیسٹ، 11 ایک روزہ اور 43 فرسٹ کلاس میچوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔محمد زاہد پاکستان کے وہ واحد ٹیسٹ کرکٹر ہیں جنہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ان تین تقرریوں کے علاوہ مشتاق احمد پہلے سے ہی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں اسپن باؤلنگ کنسٹلنٹ کی ذمہ د اریاں ادا کررہے ہیں۔علاوہ ازیں یہ چاروں کوچز کھلاڑیوں کی خامیوں کی نشاندہی کرنے اور ان میں بہتری لانے کی غرض سے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کی معاونت بھی کریں گے۔سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ کوچنگ میں اپنا کیرئیر شروع کرنے کا عزم ان کے لیے ایک کھلے راز کی طرح تھا تاہم انہیں اس کے لیے ایک مناسب وقت کا انتظار تھا۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً یہ ان کے لیے اپنی دوسری اننگز کو شروع کرنے کا ایک بہترین وقت ہے کیونکہ یہاں انہیں درست سمت اور اچھی نیت صاف دکھائی دے رہی ہے۔محمد یوسف نے کہا خوشی ہے کہ انہیں یہ پیشکش کی گئی اور پرامید ہیں کہ وہ پاکستان کرکٹ کے ایک شاندار دور پر مشتمل اپنے علم اور تجربے کو نوجوان کھلاڑیوں کو منتقل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ یہ چیلنج سے بھرپور ایک پرجوش ذمہ داری ہے اور وہ اسے نبھانے کے منتظر ہیں۔