سوتیلے بہن بھائی کو محبت ہوگئی، نکاح بھی کرلیا

سرگودھا(نیوز ڈیسک)سرگودھا میں سوتیلے بہن بھائی نے محبت کے بعد آپس میں شادی کرلی ۔ باپ نے اپنی بیٹی اور بیٹے کیخلاف لو میرج کا مقدمہ درج کروادیا ۔ مقدمہ میں نکاح خواں اور گواہوں سمیت 10 افراد کو شامل کیا گیا ہے ۔ لوکڑی بھلوال کے رہائشی صوبے خان نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ سکندر خان اس کی پہلی بیوی خورشید بی بی سے پیدا ہوا جبکہ 17 سالہ زہرہ عارف دوسری بیوی شہناز بیگم سے پیدا ہوائی ۔ دونوں نے گزشتہ برس آپس میں تعلقات استوار کرکے نکاح کرلیا۔ یکم فروری 2020 کو نکاح کی رجسٹریشن یونین کونسل نمبر 3 مبارک پارک سرگودھا میں درج کروایا گیا
۔

اقبال کالونی کے نکاح خواں قاری فاروق گواہوں سمیت 10 افراد کیخلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ مقدمہ 9 فروری 2021 کو درج کیا گیا ہے ۔دوسری جانب سرگودھا میں پانچ سالہ بچے کی باپ کی بجائے ماں کے نام سے پکارے جانے کی استدعا پر فیملی کورٹ نے باپ کی حصول بچہ کے لئے درخواست خارج کر دی۔زرائع کے مطابق فیملی کورٹ کے جج شکیل احمد کو تنویر احمد کو مطلقہ بیوی سے بچہ دلا پانے کی درخواست دائر کی جس میں مطلقہ عمیرہ بی بی کے ساتھ گزشتہ روز عدالت میں پیش 5سالہ بچے فہد نے اپنی توتلی زبان میں کہانی بیان کی کہ میں نے چھوٹی سی عمر میں اپنی ماں کو روتے ہوئے دیکھا۔جس وقت میری انگلی پکڑ کر سکول جانے،بازار جا کر چیزیں لینے کے دن تھے ظالم باپ نے ماں کو طلاق دے کر میرے ساتھ گھر سے نکال دیا۔جہاں دادی اور پھوپھیاں والدہ پر زبان کے تیر چلاتے ہوئے زدوکوب کرتی اور نوکرانی کی طرح سارے گھر کاکام کرواتیں تھیں۔اب اس ماں نے مجھے پال پوس کر آج ماں کا سہارا بننے کے قابل کیا مجھے باپ سے سخت نفرت ہے اس لئے مجھے باپ کی بجائے ماں کے نام کے ساتھ پکارا جائے۔عدالت میں بچے کی پکار پر سب آبدیدہ ہو گے اور فاضل جج نے حصول بچہ کی درخواست خارج کر کے بچے فہد کو ماں کی پرورش میں واپس کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں