سیرکیلئے جانے والے 5 دوست رکشے پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے

لاہور (نیوز ڈیسک)سیر کیلئے جانیوالے 5دوست رکشے پر ٹک ٹاک بناتے حادثے کا شکار ہو گئے ،بیوہ کے اکلوتے بیٹے سمیت 3 لڑکے جاں بحق ،2زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقے میں 5لڑکے ایک ہی رکشے میں سوار ہو کر سیر کیلئے جا رہے تھے کہ راستے میں16سالہ مصطفی نے ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانا شروع کر دی،اس دورا ن لڑکوں نے رکشے پر ویلنگ کی جس سے رکشہ بے قابو ہو کر ایک پلر سے ٹکرانے کے بعد کار سے جاٹکرایا،حادثے میں پانچوں دوست شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکار وں نے مناواں ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں

نے 16سالہ احمد ، 16سالہ سلمان اوربیوہ خاتون کے اکلوتے لخت جگر15سالہ مصطفی کی موت کی تصدیق کر دی ، 13سالہ طیب اور 15سالہ خورشید ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں طیب کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ مرحوم مصطفی کے کز ن امجد نے بتایا کہ پانچوں دوست سیر کے لئے نکلے تھے اور ٹاک ٹاک ویڈیو بناتے حادثے کا شکار ہوگئے ،حادثے کے بعد کار ڈرائیورفرار ہو گیا ۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔سی سی پی اونے کہا کہ واقعہ کی پوری قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں