اسلام آباد میں پاک بحریہ کے ریٹائرڈ افسر کی فائرنگ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کے سابق افسر نے پی ڈبلیو ڈی روڈ پر تجارتی مرکز میں فائرنگ کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سابق نیول کمانڈر نے تاجروں کے تشدد کے بدلے میں فائرنگ کی،وہ ہنی طور پر اپ سیٹ تھے۔اس حوالے سے جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق تھانہ لوہی بھیر کے تجارتی مرکز پی ڈبلیو روڈ پر منگل کو ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔عینی شاہدین کے مطابق نیوی کے سابق کمانڈر سعید بھٹی

کافی دیر تک تجارتی مرکز میں ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو کیا۔اور اسلحہ قبضے میں لے لیا،حکام کے مطابق لین دین کے تنازعہ میں لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔نیول کمانڈر کو تاجروں نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد انہوں نے ہوائی فائرنگ کی۔اس حوالے سے ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ سابق نیول کمانڈر ذہنی طور پر اپ سیٹ تھے۔معاملے کا مزید جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں