لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے جہانگیرترین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ آپ کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، عمران خان نے جہانگیرترین کو پیغام بھیجا کہ آپ کے ساتھ زیادتی ہوئی، مجھے اپنی غلطی کا احساس ہے، جہانگیرترین نومبر کے وسط میں آجائیں گے۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ میری جہانگیرترین سے بات ہوئی ہے، عمران خان نے جہانگیرترین کو پیغام بھیجا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے۔عمران خان کو احساس ہوا ہے کہ جہانگیرترین سے
زیادتی ہوئی ہے۔ بقول جہانگیرترین کے عمران خان کے قریبی حلقوں کو بھی احساس ہوا ہے کہ جہانگیرترین کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ جہانگیرترین پر شوگر کا الزام تھا وہ الزام خسرو بختیار پر بھی تھا۔وہ صوبہ نہیں پیسا بنانے آئے تھے۔ جہانگیرترین کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ آپ کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔کیونکہ شوگر مافیا کا ذکر کیا گیا ہے۔ لیکن ساری شوگر ملز میں سے صرف جہانگیرترین کی شوگرملز پر چھاپے مارہے جا رہے ہیں۔ جہانگیرترین نومبر کے وسط میں آجائیں گے۔