اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو نیا صوبہ مبارک ہو، اب آپ کو تمام آئینی حقوق حاصل ہوں گے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو نیا صوبہ مبارک ہو، اب آپ کو تمام آئینی حقوق حاصل ہوں گے، وہ حقوق جو پاکستان کے باقی صوبوں کے عوام کو حاصل ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کیا، بھارت کے رونے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کوئی ایسا بیانیہ نہیں بنا
رہی کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت مودی دوستی میں اندھی ہو گئی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پے در پے جلسوں میں (ن) لیگ کی مخصوص قیادت جن کے پیسے پھسے ہوئے ہیں وہ اپنی سیاست میں ریاست کے مفاد کو زد پہنچا رہی ہے، ایاز صادق کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح بھارت میں سیاستدان ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچتے ہیں ایسا ہی پاکستان میں بھی ہے،ایازصادق نے قومی اسمبلی میں آرمی چیف کا نام ہی نہیں لیا، انہوں نے ہمارے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بات کی کیون کہ وہ ہمارے خلاف ہیں۔