لاہور (نیوز ڈیسک) بانی ایم کیو ایم کو کالعدم دہشت گرد تنظیم کا سربراہ بنا دیا گیا، الطاف حسین پاکستان میں دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث سندھو دیش آرمی نامی تنظیم کے ذریعے بھارت کے عزائم پورے کرنے کی کوشش کریں گے۔ذرائع کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے اب کھل کر بھارت کا آلہ کار بنتے ہوئے پاکستان کو نقصان پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ الطاف حسین پاکستان کی سیاست سے باہر ہونے کے بعد اب ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم کی سربراہی کریں گے۔ الطاف حسین کو کالعدم سندھو دیش آرمی کی سربراہی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ سندھ دیش آرمی پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث رہی ہے۔ حال ہی میں اسٹاک ایکسچینج حملہ اور جماعت اسلامی کی ریلی پر ہوئے حملے میں بھی سندھو دیش آرمی کا کردار رہا ہے۔