اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کا اہلیہ کے ہمراہ عمرہ پر جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا عمرہ پر جانے کا امکان ہے۔اس دوران وزیراعظم کی سعودی حکمرانوں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ملاقات کی صورت میں وزیراعظم سعودی حکمرانوں کو چین ، ایران اور ترکی کے ساتھ تعلقات کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔دوسری طرف سعودی عر ب نے بھی اپنے سفیر سعید المالکی کو متحرک کر دیا ہے جنہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سمیت دیگر اہم حکومتی ذمہ داروں کے ساتھ
ملاقاتیں کی ہیں۔کورونا وبا کی صورتحال مزید بہتر ہونے پر وزیراعظم اہلیہ بشریٰ بیگم اوراہم وزراء کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے عسکری قیادت اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مشاورت بھی کی ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ دنیا کی قدیم ترین دفاعی تھینک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ تنازع کو ٹھنڈا کرنے کا کریڈٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو دیا ہے۔