اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سوشل میڈیاسائٹ یوٹیوب پرایک ایسی ویڈیوسامنے آئی ہے جس میں ایک مولاناصاحب عوام سےمخاطب ہیں ۔اپنی تقریرمیں وہ کہتے ہیں کہ آج دوباتوں سےمیراحوصلہ بڑابلندہواایک توکشمیرکامقدمہ آپ کے وزیراعظم نےا یسالڑاہے جیسے کوئی مجاہدلڑتاہے۔دوسرا اس نے بیان دیاہے کہ فلسطین کافیصلہ ہونے تک اسرائیل کوتسلیم نہیں کریں گے۔دھرنے والوں سے کہتاہوں کہ آپ عمران خان کاماتھاچومو۔مولانافضل الرحمٰن کانام لیے بغیرکہاکہ تم نے پوراسال یہودیوںکاایجنٹ کہااس نے ایسی تقریریں کی ہیں جس نے مسلمانوں کورلادیا،ان سارے مسلمانوں کوعمران خان کااستقبال کرناچاہیے آج تاریخ میں میں نے دیکھاہےکوئی مسلم لیڈر اس طرح امت کامقدمہ نہیں لڑسکا۔ جس طرح آپ کے لیڈرنے لڑاہے۔اورمیں کہتاہوں کہ
امت کے لیے عطیہ ہے ہم سعودیہ کودیکھتے رہے ایران کودیکھتے رہےترکی کودیکھتے رہے شام کودیکھتے رہے ہم نے دنیاکی طرف دیکھاکہ کوئی امت کے لیے آواز اٹھائے ،آپ کے لیڈر نے دنیاکواپناگرویدہ اس لیے کیاہےآپ کامقدمہ کیسے لڑاہے آپ بھی دیکھ رہے ہیں ،میں مسلمانوں سےاپیل کرتاہوںاس شخص کے لیے دعاکریں۔کیونکہ مجھے تاریخ پتاہے جنرل ضیا نے ان کے خلاف آواز بلندکی تھی توانہوں نے جنرل ضیاکاکیاحشرکیا۔عمران خان پربھی وہ حملہ کریں گے کیونکہ ان کے گھرمیں بیٹھ کرکہتاہےکہ ہندوئوں نے خودکش حملے سب سےپہلے شروع کیے۔تم نے ہندوئوںکودہشتگردکیوں نہیںکہا۔تمہارے سابقہ لیڈر کوایسے بیٹھتے تھے کہ پاکٹ میں پرچیاں گم ہوجاتی تھیںتوالٹابولتے تھےیہ آدمی بول تورہاہے تمہارامقدمہ تولڑ رہاہے۔