ڈیرہ بھگٹی (نیوز ڈیسک) بلوچستان میں زلزے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس بھیل گیا، زلزلے کی زیرزمین گہرائی 21 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ڈیرہ بگٹی سے 40 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں زلزلے کے جھٹکوں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاحال زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے ہیں۔میٹرولوجسٹ کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی
21 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ڈیرہ بگٹی سے 40 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔زلزلہ کراچی کے شمال میں آیا ہے جبکہ زلزلہ کی شدت 3 میگنیٹیوڈ ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کے جھٹکے کراچی کے شمالی و جنوبی علاقوں میں محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کا مرکز شہر سے 40 کلو میٹر شمال میں واقع گڈاپ تھا۔ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ0 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کا مرکز 25.31 ڈگری شمال میں طول بلد اور 67.23 ڈگری مشرق عرض بلد میں واقع تھا اور اس کی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ شہر سے دور کم نوعیت کا تھا تاہم خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ اس ضمن میں میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت انتہائی کم تھی اور آفٹر شاکس صرف زیادہ شدت کے زلزلے کے بعد آتا ہے، اتنی کم شدت کے زلزلے میں نقصان نہیں ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان مسلسل زلزلوں کی زد میں ہے۔ خاص کر ملک کا سوات ریجن اکثر زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔