نارروال(مانیٹرنگ ڈیسک)55 سالہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس نے نئی بھرتی ہونے والی 19 سالہ لیڈی کانسٹیبل سے شادی کرلی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع نارووال کے ڈی ایس پی نے صابر چٹھہ نے سوہاوہ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لیڈی کانسٹیبل اقرا سے شادی کرلی ہے۔ سوشل میڈیا پر ڈی ایس پی اور کانسٹیبل کی شادی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔اس حوالے سےقریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی اقرا پولیس میں بھرتی ہوئی تو اس کو دیکھتے ہی ڈی ایس پی صابر اس کی محبت میں گرفتار ہوگئے اور بلا تاخیر شادی کرلی۔تاہم بعض لوگ اس شادی کا یہ کہہ کر دفاع کر رہے ہیں کہ دونوں نے نکاح کیا ہے۔ جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین عمر کے فرق کی وجہ سے ڈی ایس پی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل شیخوپورہ سرکل فیروزوالہ کی اے ایس پی عائشہ بٹ اور ے ایس پی عبدالوہاب خان کی جوڑی کے بھی خوب چرچے رہے تھے۔گذشتہ سال شیخوپورہ سرکل فیروزوالہ کی اے ایس پی عائشہ بٹ کو ایس پی کے رینک پر ترقی مل گئی تھی۔جب کہ عائشہ بٹ کے شوہر اے ایس پی عبدالوہاب خان اسلام آباد پولیس میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔کچھ عرصہ خاتون پولیس افسر کی اپنی بیٹی کے ہمراہ ڈیوٹی سرانجام دینے کی تصویر وائرل ہوئی تھی۔اس تصویر پرعائشہ بٹ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا مشکل ضرور تھا لیکن نا ممکن نہیں تھا۔ائشہ بٹ اپنی دوشیزہ بیٹی کو اپنے ہمراہ ڈیوٹی پر لاتی ہیں اور پھر بیٹی کو گود میں لیے اپنے تمام تر فرائض بخوبی سرانجام دیتی ہیں جس پر ان کے ساتھی افسران بھی ان کے معترف ہیں۔دونوں کی جوڑی کو محکمے میں ایک مثال سمجھا جاتا ہے۔