لیاقت جتوئی نے بیہودہ الزام لگایا،تحریک انصاف کا پی ٹی آئی رہنما کے بیان پر ردعمل

لاہور (نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کے ناراض رہنما کے پارٹی کیخلاف بیان پر تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا ۔ معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ اب لیاقت جتوئی اپنے دعوے کا ثبوت دیں، لیاقت جتوئی اگر ثبوت نہ دے سکے تو پارٹی سخت ایکشن لے گی ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ’’ لیاقت جتوئی صاحب نے آج سینیٹ کی ٹکٹ کے بارے ایک بیہودہ الزام لگایا۔اب یا تو یہ یہ اپنے دعوے کا ثبوت دیں اور اگر نہ دے سکے تو پارٹی ان کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔

سیف اللہ ابڑو ان پر ہتک عزت کا کیس کریں گے۔ جتوئی صاحب خود نیب زدہ ہیں اور وہ خواہ مخواہ جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں ۔‘‘انہوں نے کہا کہ اب اگر انہوں نے جواب نہ دیا تو کارروائی کریں گے ۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے الزام عائد کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے سیف اللہ ابڑو کا ٹکٹ 35 کروڑ روپے میں بکا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ارشد شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی ایک جگہ بیٹھے بات کر رہے ہیں ، جس میں انہوں نے کہا کہ تین چار لوگ بیٹھ کر اپنے من پسند لوگوں کو سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹیں دیں ، سیف اللہ ابڑو اس قابل نہیں ہے کہ میں اس کا ذکر بھی کروں ، لیکن یہ ٹکٹ 35کروڑ روپے میں بکا ہے۔پی ٹی آئی کے ناراض رہنماء نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو محض 6 ماہ پہلے پارٹی مین آئے تو ایسے شخص کو کس بنیاد پر ، کس میرٹ پر سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔ دوسری طرف حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئے گئے ، الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل منظور کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں