براڈشیٹ کی جانب سے نواز شریف کورقم واپس ملنے پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ الزام تراش جھوٹوں کے منہ پر ایک اور زناٹے دار طمانچہ، براڈ شیٹ کو نواز شریف کے وکلاء کو45 لاکھ روپے ادا کرنے پڑے، فریب کے کھیل میں اسی طرح لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں۔ انہوں نے لندن براڈشیٹ کی جانب سے نوازشریف کے وکلاء کو 45 لاکھ ادا کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ الزام تراش اور جھوٹوں کے ٹولے کے منہ پر ایک اور زناٹے دار طمانچہ۔براڈ شیٹ کو لندن فلیٹس کے بارے میں سوال اٹھانے اور پھر عدالت سے بھاگ جانے پر نواز شریف کے وکلاء کو 45 لاکھ روپے ادا کرنے پڑے۔ مریم نواز نے کہا کہ جھوٹ اور فریب کے کھیل میں اسی طرح لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں۔

کچھ شرم کچھ حیا؟ انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ تو اپنے جھوٹے الزامات پر عدالت میں عزت افزائی کروا چکی ہے۔مگر ابھی ان لوگوں کا احتساب باقی ہے جو پاکستانی عوام کا پیسا اپنی ذاتی انا کی جنگ میں جھونکتے رہے، جو چھپ چھپ کہ براڈشیٹ والوں کو ملتے تھے اور اپنا حصہ مانگتے تھے۔اب سب حقائق عوام کے سامنے آئیں گے انشاءاللّہ! نواز شریف دشمنوں کو پھر ذلت آمیز شکست ہوئی۔ کرپشن پکڑنے گئے تھے 45 لاکھ دے کر جان چھڑوائی۔ نواز شریف نے کہا تھا میں اپنا معاملہ اللّہ پر چھوڑتا ہوں۔ اللّہ اپنے بندوں کی حفاظت خود کرتا ہے۔ عمران اوراس کے حواریوں کو بھی جرمانے ادا کرنے ہوں گے جو خزانے سے نہیں ذاتی جیبوں سے نکلوائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں