نوشہرہ (نیوز ڈیسک)نوشہرہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں جے یو آئی اور ن لیگی کارکن آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج نوشہرہ میں ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے جلسے میں اتحادی جماعتوں کے کارکنان آپس میں ہی لڑے پڑے ۔حکومت کیخلاف قائم کیا جانے والا اتحاد رہنماؤں کی باہمی رضا مندی سے بنایا گیا ہے تاہم
اس میں کارکنان کا آپس میں اتحاد مشکل ہی نظر آتا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ نوشہرہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کے دوران کارکنان لڑ پڑے، پہلی قطار میں بیٹھنے کیلئےپاکستان مسلم لیگ ن اور جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوگئی، جس کے بعد کارکنوں کو چھڑانے کے لیے پارٹی کے مقامی رہنماؤں کو بیچ بچاؤ کروانا پڑا ۔