ن لیگ کی اہم رہنما اسٹیج پر چڑھتے ہوئے گرگئیں

لاہور( نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی رہنماء عظمیٰ بخاری اسٹیج پر چڑھتے ہوئے گرگئی، عظمیٰ بخاری کے پاؤں میں موچ آئی، انہیں میڈیکل چیک اپ کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری آج انتخابی مہم کے سلسلے میں نائب صدرمریم نواز کے ہمراہ سیالکوٹ گئی ہوئی ہیں۔ وہاں پر جب عظمی بخاری اسٹیج پر چڑھنے لگیں تو توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے گر پڑیں، جس کے باعث عظمیٰ بخاری کے پاؤں میں موچ آگئی ہے۔عظمیٰ بخاری کو میڈیکل چیک اپ کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔ واضح رہے مریم نواز انتخابی مہم کے سلسلے میں آج ڈسکہ کے دورے پر ہیں۔

نائب صد رمریم نواز نےڈسکہ جلسہ میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے نارنگ منڈی کے علاقہ نارنگ موڑ پر استقبالیہ ٹیم کی قیادت کرنے والے قائدین رانا احمد عتیق انور چوہدری حسان ریاض ملک محمد یوسف چوہدری عبید اللہ سیہول سردار علیم رضا مان ملک عبدالستار گوگی سمیت شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نا اہل اور نالائق ٹولے نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ، آج غریب ایک وقت کی روٹی پر آگیا ہے لیکن نا اہل پھر بھی سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)اور حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان تکرار اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ (ن) لیگ کے کارکن علاقے سے ہمارے بینر اتار رہے ہیں، جبکہ (ن) لیگی کارکنوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بینرز نہیں اتارے بلکہ ٹرک گزرنے کے باعث گرے ہیں۔ایک نا اہل اور نالائق شخص کوبچا نے کے لئے انصاف کے پورے نظام اور ججز کی عزت کو جھونکا جارہا ہے اوریہ عدلیہ کی عزت اورکریڈیبلٹی کے لئے اچھی چیز نہیں ہے ،ایسے شخص جسے گلی گلی محلے محلے القابات سے نوازاجارہا ہے ایسے شخص کو بچانے کے لئے عدلیہ اور عدل کاپورے نظام جھونکنا کوئی عقلمندی نہیں ، ویڈیو بنانے ،ریلیز کرنے ، پیسے لینے اور دینے والے یہ خود ہیں تو یہ کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں،جب تمہیں ٹائمنگ سوٹ کرے تو چیئرمین سینیٹ کا پورا الیکشن چوری کرلواور جب تمہارے اراکین اسمبلی بھاگ رہے ہوں تو تمہیں ٹائمنگ یاد آ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں