کراچی(نیوز ڈیسک) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.10روپے سے بڑھ کر168.25روپے اور قیمت فروخت168.35روپے سے بڑھ کر168.50روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت
خرید 168روپے اور قیمت فروخت168.50روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.20روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 197.30روپے سے بڑھ کر198.50روپے اور قیمت فروخت 199.30 روپے سے بڑھ کر200.50روپے ہو گئی جبکہ1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218.50روپے سے بڑھ کر219.50روپے اور قیمت فروخت220.50روپے سے بڑھ کر221.50روپے پر جا پہنچی ۔