آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ایل او سی کا دورہ خوش آئند ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس

مظفرآباد (پی کے نیوز) وزیراعظم آزاد جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دورہ ایل او سی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کے دورے پر پرتحریکِ آزادی کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کی اور کشمیریوں کی قربانیوں کو سراہا جس پر لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کے کشمیری آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیری اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ آزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا دینا کی بہترین افواج میں شمارہوتا ہے، کشمیر کا ہر فرد دشت گردی اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر قسم کی جارجیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، ملک وقوم کے پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں