وزیراعظم سردار تنویرالیاس کا کامیاب دورہ میرپور، مخالفین گھبرا گئے

اسلام آباد(اصغرحیات) وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا کامیاب دورہ میرپور، مخالفین وزیراعظم کے کامیاب دورے سے گھبرا کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سردار تنویرالیاس کامیاب دورہ میرپور کے اختتام پر سہنسہ پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے کورٹ کے تعاون سے نو تعمیر شدہ گرلز ہائی سکول سہنسہ کا افتتاح کیا، اس سے قبل سردار تنویرالیاس نے آزاد حیثیت میں منتخب کونسلرز کی تحریک انصاف میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی، جہاں وزیراعظم آزاد کشمیر نے حلقہ راج محل اور کوٹلی سٹی سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے ضلعی کونسلر،لوکل کونسلرز اور کارپوریشن کے ممبران کو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر پارٹی مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا،

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کوٹلی شہر میں حکومت آزاد کشمیر اور کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے اشتراک سے آزاد کشمیر کے پہلے برن کئیر سنٹر منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ بھی رکھا، وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے دورہ میرپور کے دور اسلام گڑھ میں مختلف عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں، وزیراعظم نے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال وفد، ضلعی صدر معلمیعن قرآن اور کاروباری اور سیاسی شخصیات سے ملاقات کی، وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے دورہ میرپور کے دوران میرپور ڈرائی پورٹ سمیت کئی اہم منصوبوں پر بریفنگ لی اور منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی جانب سے کامیاب دورہ میرپور کے بعد مخالفین نے گھبرا کر سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانا شروع کردیں، وزیراعظم کے میڈیا ایڈوائزر سردار زاہد تبسم نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم سے متعلق شیئرہونیوالی ایک پوسٹ کو جعلی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مخالفین وزیراعظم کے کامیاب دورہ میرپور سے گھبرا گئے ہیں، سوشل میڈیا پر صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھی پوسٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کے دورے کو کامیاب قرار دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں