برسٹر سلطان کی قیادت میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں کلین سیوپ کرئے گی، راجہ ہارون الرشید

ہاڑی گہل ( عامر سہیل )تحریک انصاف لائرز فورم کے نائب صدر اور قانون ساز اسمبلی حلقہ وسطی باغ کے امیدوار راجہ ہارون الرشید نے کہا کہ برسٹر سلطان کی قیادت میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں کلین سیوپ کرئے گی۔ تحریک انصاف کا سونامی روکنا کسی کے بس کی بات نہیں کشمیر کے فیصلے کشمیری عوام نے کرنے ہیں۔حلقہ وسطی باغ کے امیدواروں کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں قیادت جسکو ٹکٹ دے گی تمام لوگ اسکے ساتھ ہیں اختلافات کی خبریں من گھڑت ہیں ۔کارکنوں کا کسی صورت استحصال نہیں ہو گا۔پی ٹی آئی کے کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔سردار قمر الزمان کی سیاست کا سورج غروب ہو چکا ہے سیاست میں زندہ رہنے کے لیے ہاتھ پیر مار رہے ہیں عوام باشعور ہو چکے ہیں

برادری ازم کا نعرہ فرسودہ ہو چکا ہے۔عوام ایسے نعروں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہم تمام قبائل کو اپنے ساتھ لیکر چلیں گا سابقہ دورمیں عوام کا جو استحصال کیا گیا ہے اسکاازالہ کیا جائے گا۔پی ٹی آئی حکومت میں آ کر کرپشن لوٹ مار کا خاتمہ کرے گی۔نوجوانوں کا معاشی قتل کیا گیا ہےاین ٹی ایس کو مزید فعال کیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ بہت جلد حلقہ وسطی باغ کا طوفانی دورہ کیا جائے گا اور گھر گھر پی ٹی آئی کا منشور پہنچایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ بہت جلد ہاڑی گہل یا باغ میں بڑا جلسہ کیا جائے گا جسمیں مرکزی قائدین شرکت کریں گئے۔انھوں نے کہا کہ کسی پراشوٹر کو حلقہ وسطی باغ میں قبول نہیں کیا جائےگا جن لوگوں نے پارٹی کے لیے محنت کی ہے ٹکٹ بھی ان کا حق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں