لاہور (نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب نے اساتذہ کو ڈسکاؤنٹ ریٹ پر پلاٹ دینے کا اعلان کردیا ہے، وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ ملتان روڈ پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں اساتذہ کو پلاٹ دیں گے ، اساتذہ کو پلاٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ پر دیے جائیں گے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں اضافی 6 ہزار اساتذہ کو ضرورت کے مطابق دوسرے سکولوں میں بھجوا دیا ہے۔ایک سال کے اندر ریٹائرڈ ہونے کے قریب اور معذور افراد کو کہیں ٹرانسفر نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکول کھلنے پر ایک کلاس کے تمام بچے بیک وقت سکول نہیں آئیں گے۔
کلاسز ڈبل شفٹ میں ہوں گی یا پھر باقی طالبعلم دوسرے روز سکول آئیں گے۔ طالبعلم گھر سے ماسک پہن کرآئے گا۔ ماسک ، صابن ، ہینڈ سینیٹائزر، اور دیگر سامان پر 7 ارب روپے خرچ ہوگا۔محکمہ تعلیم کہاں سے اتنا بل دے گا؟ ٹیچرز کا کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا، اساتذہ تین دن پہلے کا ٹیسٹ ساتھ لائیں گے۔ مراد راس نے کہا کہ ملتان روڈ پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں اساتذہ کو پلاٹ دیں گے۔ اساتذہ کو پلاٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ پر دیے جائیں گے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ اولیول پیپرز کی رجسٹریشن کیلئے سکول انتظامیہ والدین کے ساتھ تعاون نہیں کررہی۔