اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 33 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 280 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 83 لاکھ 60 ہزار 823 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 270 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 363 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق
اب تک سندھ میں 2 لاکھ52 ہزار 719 ، پنجاب میں ایک لاکھ 62 ہزار 875، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 164، اسلام آباد میں 42 ہزار 401، بلوچستان میں 18 ہزار 916، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 359 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 929 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 29 ہزار981 ہے۔ جب کہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 33 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 12 ہزار 218 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 481 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 18 ہزار 164 ہوگئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 994 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 183، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 980، اسلام آباد میں 483، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 197 اور آزاد کشمیر میں 279 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 401، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 164، سندھ میں 2 لاکھ 52 ہزار 719، پنجاب میں ایک لاکھ 62 ہزار 875، بلوچستان میں 18 ہزار 916، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 359 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 929 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران
مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔ صورتحال 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔