پتھروں سے بھری گاڑیاں مریم نواز کیساتھ نیب آفس میں داخل کرانے کیا اصل وجہ سامنے آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی اور تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے پتھروں سے بھر کر گاڑیاں لائی گئیں تھی اور وہ گاڑیاں مریم نواز کے ساتھ نیب آفس میں داخل کرنے کا منصوبہ تھا۔جس میں نیب آفس کے اندر حملہ کیا جانا تھا اور دنیا کو تاثر یہ دینا تھا کہ مریم نواز پر حملہ کیا گیا ہے۔عارف حمید بھٹی نے اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ سپریم کورٹ حملے کی دوسری قسط ہے جس کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے کھوٹے سکوں کو نظرانداز کر رہے ہیں

کیونکہ آج کے واقعے پنجاب پولیس کے ایک افسر آشنا تھے ۔دوسری جانب مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج جس ریاستی حکومتی خوف، جبر اور دہشتگردی کا مظاہرہ کرکے آرہی ہوں، وہ جعلی سلیکٹڈ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔آنسوگیس، پتھراؤ سے ہمارے کارکن زخمی ہوئے، ان کو چوٹیں آئیں، میں مذمت کرتی ہوں، میں زخمی اور میرے ساتھ کھڑے ہونے والے کارکنان کو سلام پیش کرتی ہوں۔ میں نے پہلی بار مظاہرہ دیکھا کہ ایک طرف نیب گردی ہے، پتھر آرہے ہیں، لیکن کارکن ڈٹ کرکھڑے رہے، جن کارکنا ن کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کی معاونت کی جائے گی، میں اپنے سکیورٹی گارڈز کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں، جب میری گاڑی نیب کے قریب پہنچی تو مجھے پتا نہیں تھا کہ وہاں عوام کا ایک سمندر ہے، لیکن وہاں اچانک آنسو گیس کی شیلنگ شروع ہوگئی۔وہاں میری گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔ بلٹ پروف گاڑی تھی، اس کے باوجود اس کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی ہے۔وہاں پر کارکن پھر میری گاڑی کے آکر کھڑے ہوگئے۔ میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نیب کا نوٹس پرسوں موصول ہوا۔میڈیا کو رنگ دیا گیا کہ شاید میں نے کسی زمین پر قبضہ کیا ہے ، انہوں نے نیب کا کال آف نوٹس دکھایا اور کہا کہ اس نوٹس میں مجھ پر ایک الزام بھی نہیں لگایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں