دوسری شادی کریں اور13لاکھ روپےحاصل کریں ، نجی بینک کی اسکیم

عراق(نیوز ڈیسک)جن لوگوں کو دوسری شادی کرنے کی خواہش ہے تو وہ اب اس کا ارادہ کرلیں کیونکہ ایسا کرنے پر انھیں 8 ہزار 400 امریکی ڈالر (13 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ملیں گے جو تقریباً ایک کروڑ عراقی دینار بنتے ہیں۔عرب ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ اسکیم عراق میں موجود ایک نجی بینک نے اپنے ملازمین کے لیے نکالی ہے، تاہم رقم قرض کی صورت میں ہوگی جو آسان اقساط میں بینک کو واپس کرنی ہوگی۔معروف بینک الرشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ ہر شخص کو دوسری شادی پر بینک سے 8 ہزار 400 امریکی ڈالر کا قرضہ ملے گا۔بینک نے ساتھ میں یہ

بھی شرط رکھ دی کہ دوسری شادی کرنے اور قرض لینے والے ملازم نے پہلے کبھی قرض نہ لیا ہو۔ساتھ میں اس نے یہ بھی شرط عائد کردی کہ ملازم اس بینک میں کم از کم 2 سال سے ملازمت کر رہا ہو۔ایک اور ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس وقت عراق میں نوجوانوں میں شادی کرنے کا رجحان کم ہوتا جارہا ہے۔نوجوان معاشی حالات سے تنگ آکر شادی سے متعلق نہیں سوچ رہے۔جبکہ کئی ایسے بھی ہیں جو بیرونِ ملک جاکر کام کرنے میں مصروف ہیں۔مذکورہ حالات کے تناظر میں یہ رپورٹس بھی سامنے آئیں ہیں کہ عراق میں معمر کنواری خواتین کی تعداد 70 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ایسے میں نجی بینک کی جانب سے کم از کم اپنے ملازمین کے لیے مذکورہ اسکیم کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔دوسری طرف سکائی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق عراق میں معمر کنواریوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔عراقی معاشرے میں معمر کنواریاں ان خواتین کو کہا جاتا ہے جن کی عمر 35 سال سے تجاوز کر چکی ہو اور اس کی ابھی تک شادی نہ ہوئی ہو۔ایک سروے رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ’ملک میں معمر کنوریوں کی شرح 70 فیصد تک ہوگئی ہے‘۔ملک میں سیاسی عدم استحکام اور معاشی ابتری کے باعث نوجوان شادی کرنے کے قابل نہیں رہے جبکہ موقع پاتے ہی ملک سے باہر جانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ لڑکیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ شادی کی عمر پار کرنے والی لڑکیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں