عیدالاضحی ، حکومت نے منڈی میں لائے جانے والے جانوروں کی انٹری فیس مقرر کر دی

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے منڈی میں لائے جانے والے جانوروں کی انٹری فیس مقرر کر دی۔تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں نئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، خریدار بھی قربانی کے جانور خریدنے کیلئے مویشی منڈی پہنچنا شروع ہوگئے۔ اشیا خوردونوش کی طرح قربانی کے جانور بھی مہنگے ہوگئے ہیں، بیوپاریوں کا کہناہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال قربانی کے جانور 10 ہزار روپے مہنگے ہوئے ہیں تو دوسری جانب عیدالاضحی قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں نئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، خریدار بھی قربانی کے جانور خریدنے کے

لیے مویشی منڈیوں میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔موسم کی سختیوں کے باعث مویشی منڈیوں میں خریداروں کا معمول سے کم رش دیکھنے میں آیا ہے۔اسی صورتحال میں پنجاب حکومت کی جانب سے بھی ایک فیصلہ سامنے آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے منڈی میں لائے جانے والے جانوروں کی انٹری فیس مقرر کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑے جانوروں کی انٹری فیس 500 روپے جبکہ چھوٹے جانوروں کی انٹری فیس 100 روپے مقرر کی گئی۔لاہور ڈویژن کی چار مویشی منڈیوں میں انٹری و پارکنگ فیس کی ایک ارب سے6 کروڑ سے زائد میں نیلامی ہوئی۔ساہیوال ڈویژن کی چار منڈیوں میں انٹری و پارکنگ فیس کی نیلامی 20کروڑ 80 لاکھ میں ہوئی۔فیصل آباد ڈویژن کی 12 منڈیوں میں انٹری و پارکنگ فیس کی نیلامی 44 کروڑ 71 لاکھ 56ہزار 500 روپے میں ہوئی۔بہاولپور ڈویژن کی 15 منڈیوں میں انٹری و پارکنگ فیس کی نیلامی 52 کروڑ 11 لاکھ 20ہزار روپے میں ہوئی۔گجرانوالہ ڈویژن کی 6 منڈیوں میں انٹری و پارکنگ فیس کی نیلامی 22 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار روپے میں ہوئی۔واضح رہے کہ پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں نئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، خریدار بھی قربانی کے جانور خریدنے کیلئے مویشی منڈی پہنچنا شروع ہوگئے، اس دفعہ منڈی میں مویشیوں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت کافی فرق دیکھا جارہا ہے، قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں