اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سرکار دوعالم خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت آج انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔یوم ولادت نبی پاک ﷺ کے موقع پر صوبائی دار الحکومتوں کراچی، لاہور ، کوئٹہ اور پشاور میں 21 ، 21 توپوں جب کہ وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی، 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں رات بھر چراغاں کیا گیا۔نبی پاک ﷺ کی خدمت میں عقیدت کے لیے پھول نچھاور کیےگئے ہر لب پر درود و سلام کی صدائیں ہیں۔جگہ جگہ سیرت النبی کی پرنور محفل کا انعقاد کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کی طرف سے ملک بھر
میں ہفتہ عشق رسولﷺمنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ہفتہ عشق رسولﷺ12سے18ربیع الاول تک جاری رہے گا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نبی آخرالزماں ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی اورخاکوں کے معاملہ پر وزیر مذہبی امور کی طرف سے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانےکی تجویز دی گئی ، وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری کی تجویز سے اتفاق کیا ، اور وزئراعظن نے ہفتہ عشق رسولﷺ کا حتمی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی ، جب کہ وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق دیگر صوبے بھیہفتہ عشق رسولﷺمنائیں گے۔دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے آپ ﷺ کی شان میں گستاخی اور خاکوں کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ،وزیر اعظم عمران خان گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر مسلم حکمرانوں کو خطوط بھی لکھیں گے ، تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو الگ الگ خطوط تحریر کیے جائیں گے ، جن میں مسلم ممالک کو گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کی جائے گی۔یں وزیراعظم عمران خان نے فیس بک پر اسلام مخالف مواد پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا مواد نفرت، انتہاء پسندی اور پرتشدد واقعات کو فروغ دے رہا ہے۔