حاجی گل خندان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سردار تنویر الیاس

کیل وادی نیلم: صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی سابق وزیر حکومت الحاج سردار گل خندان کی وفات پر اظہارِ تعزیت کرنے سردار ہاؤس کیل آمد

سابق وزیراعظم نے الحاج سردار گل خندان مرحوم کی قبر پر حاضری دی اور انکی مغفرت ، ایصالِ ثواب اور درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ بعد ازاں سابق وزیراعظم نے ڈاکٹر سردار ظفر اقبال سمیت دیگر لواحقین اور عمائدین علاقہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ حاجی گل خندان نے ریاست کی خدمت میں جو کردار ادا کیا، اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔حاجی گل خندان کے اہل خانہ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کی حمایت ان کے لیے حوصلہ افزا ہے۔اس موقع پر پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید ، سردار عمر تنویر خان ، ترجمان آئی پی پی آزاد کشمیر سردار مشعل یونس ، سردار عظمان فدا ، سردار حمزہ تنویر خان ، سردار عثمان تنویر خان ، سردار فاران انور، سردار عاصم حمید ، سابق ڈیوٹی افسر سید انعام گیلانی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں