لاہور (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ’عروہ‘نے چلنا شروع کردیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جس میں اُن کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ اپنی گڑیا کو جھولے میں ڈالے چلتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔شاہد آفریدی نے بیٹی کی یہ خوبصورت ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری چھوٹی شہزادی کو دیکھ کر بےحد خوشی ہوئی کیونکہ اس نے چلنا شروع کردیا ہے۔‘اُنہوں نے اپنی بیٹی کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ اسے ہمیشہ سلامت رکھے۔‘شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ
’یہ میرے لیے ایک اہم دن ہے کیونکہ میں امریکا میں بھی محبت بھرے پیغامات حاصل کررہا ہوں۔‘واضح رہے کہ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں کے باپ ہیں۔ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ گزشتہ سال فروری میں پیدا ہوئی تھی۔شاہد آفریدی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جبکہ ماضی میں کئی بار آفریدی کی بیٹیاں والد کو کرکٹ گراؤنڈ میں سپورٹ کرنے بھی جا چکی ہیں۔ شاہد آفریدی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جب کہ ماضی میں کئی بار شاہد آفریدی کی بیٹیاں والد کو کرکٹ گراؤنڈ میں سپورٹ کرنے بھی جا چکی ہیں۔شاہد آفریدی نے اپنی سوانح حیات ’گیم چینجر‘ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ ‘میں نے معاشرتی اور مذہبی وجوہات کے باعث یہ فیصلہ کیا کہ میری بیٹیاں عوامی سطح کے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی اور ان کی والدہ نے میری اس بات سے اتفاق کیا‘۔ اس بیان کے بعد کھلاڑی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے باوجود شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ والد ہونے کی حیثیت سے اپنی بیٹیوں کے لیے فیصلے لے سکتے ہیں۔