کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی اخبار گروپ کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت اور کے یو جے ورکرز نے ملازمین کو فوری تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر قومی اخبار کے ملازمین کے پچھلے تمام بقایا جات ادا کردئیے گئے اور ایک ماہ کی بقایا تنخواہ بھی جلد ادا کردی جائے گی۔پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت اور کے یو جے ورکرز کے صدر انیس حیدر کی ذاتی کوششوں سے ملازمین کو تنخواہیں ادا کی گئی ہیں تنخوہیں ملنے پر ورکرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کے یو جے ورکرز کے صدر انیس حیدر نے کہا کہ میڈیا ورکرز کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیع ہے اور ورکرز کے مسائل کے حل کے لئے ہمیں سپریم کورٹ تک بھی جانا پڑا تو ہم جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments