اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن چئیرمین انجینئرمحمد عارف روان کے قیادت میں متحد ہے۔ اعلامیے کے مطابق ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن واحد نمائندہ تنظیم ہے جو چاروں صوبوں بشمول کشمیر وگلگت بلتستان اپنا وجود رکھتی ہے
ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن کی تنظیم نو چیف آرگنائزر محبت مری کے زیر نگرانی اپنے تکمیل کو پہنچ چکی ہے۔ ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن کے زیر سایہ فیمیل انجینئرز کی نمائندگی ینگ فیمینا کے طور پر ملک بھر میں انجینئر صباء اور انجینئر گلخندہ عزیز کے زیر قیادت متحرک ہے ۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن انجینئر اشرف، انجینئر سید محمد حسن، انجینئر عالم شریف، انجینئر مزمل قریشی اور انکی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتی ہے۔ ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن بھرپور تیاری کیساتھ آنے والے انتخابات میں بحیثیت اتحادی میدان میں اترے گی۔ ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن بہت جلد چاروں صوبوں بشمول کشمیر و گلگت بلتستان کے جنرل باڈیز کال کر گی جس میں کور کمیٹی اور الیکشن کمیٹی کی سفارشات نمائندوں کے سامنے رکھے گی۔
وائی ای اے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن کی کور کمیٹی نے الیکشن کمیٹی کیساتھ ملکر مقررہ وقت میں آنے والے انتخابات کیلئے لائحہ عمل اور سفارشات مرتب کئے۔ اینگ انجینئرز کی نمائندگی بغیر کسی ذاتی مفاد اور دباؤ کے کرتی رہے گی۔ ینگ انجینئرز اپنے اتحادیوں کے شانہ بشانہ کامیابیوں کیطرف گامزن ہے۔ اعلامیہ
ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام نوجوان انجینئرز متحد رہیں یہ انتخابات آپکے مستقبل کی بنیاد ڈالیں، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نوجوان انجینئرز کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے
