بہاولپور(نیوز ڈیسک) ماں نے شوہر کے ساتھ مل کر 10 سالہ بیٹے کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق ماں نے جس بیٹے کو آگ لگائی ہے وہ اس کی پہلی شادی سے تھا۔ اس حوالے سے سابق شوہر محمد اقبال نے پولیس کو درخواست جمع کروا دی ہے جس میں اس کی جانب سے بیان جمع کروایا گیا ہے کہ میری سابقہ بیوی نے اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر میرے 10 سالہ بیٹےکو آگ لگا کر قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔یہ واقع بہاولپور کے علاقے چک 36 ڈی بی میں پیش آیا ہے جہاں ماں نے اپنے ہی بیٹے کوقتل کرنے کی کوشش کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ واقعے میں بچے کا پورا جسم بری طرح جھلس گیا
ہے اور بچے کو تشویشناک حالت میں بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اور اس کےخاوند کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ واقعے کی وجوہات سامنے آسکیں۔مقدمہ خاتون کے سابق شوہر کی جانب سے درج کروایا گیا ہے جس میں اس نے بس قتل کا الزام لگایا ہے جبکہ شوہر نے بھی اس معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے کہ اسے اس بارے میں علم نہیں کہ اس کی اہلیہ نے کس وجہ سے اس کے بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔ خیال رہے کہ یہ اس نوعیت کا پہلا واقع نہیں ہے جہاں کسی نے اپنے شوہر یا بیوی کی باتوں میں آکر اپنی ہی اولاد کو قتل کرنے کی کوشش نہ کی ہو۔عموماََ ایسا ان واقعات میں دیکھنے میں آتا ہے جہاں کوئی شخص دوسری شادی کر لیتا ہے، نئی بیوی یا شوہر بچوں کو برداشت نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے ان کے درمیان مسائل جنم لیتے ہیں۔ ان مشکلات کا شکار ہو کر لوگ یا تو بچوں کو اکیلا چھوڑ دیتے ہیں تا قتل کر دیتے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس قتل کی کوشش کے بارے میں تفصیلات منظرعام پر نہیں آسکیں، لیکن پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔