چلاس(نیوز ڈیسک) مریم نواز نے کہا ہے کہ کہ عمران خان کے دن گنے جا چکے، ان کی جعلی حکومت جا رہی ہے۔ گلگت کے عوام شیر پر مہر لگا کر دھاندلی کا منصوبہ ناکام بنائیں۔ آپ نے ووٹ بھی ڈالنا ہے اور پہرہ بھی دینا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کی جا رہی ہے۔ عوام پہرہ دیں اور اپنا ووٹ چوری ہونے سے بچائیں۔چلاس میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوٹوں کو بھی گھر کی راہ دکھائیں، جعلی حکمرانوں کے دن گنے جا چکے، پندرہ نومبر کو آخری دھکا لگائیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ گلگت کے عوام ہمالیہ کے پہاڑوں کی طرح مضبوط ہیں۔ یہاں کی عوام نے ہمیشہ اچھے اور برے وقت میں ن لیگ کا ساتھ دیا۔ گلگت بلتستان کے عوام نے مسائل کا ہمیشہ شیروں کی طرح مقابلہ کیا ہے۔ گلگت کے جن راستوں سے گزری بتایا گیا کہ یہ سڑکیں ن لیگ کے دور میں تعمیر ہوئیں۔ گلگت میں ترقیاتی منصوبے ن لیگ کی حکومت میں مکمل ہوئے۔عوام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنے ووٹ کو چوری نہیں ہونے دینا اور الیکشن والے دن نہ صرف ووٹ ڈالنا ہے بلکہ اپنے ووٹ پر پہرا دینا ہے۔مسلم لیگ (ن) چھوڑنے والے سابق وزیر کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو اچھے وقت میں ساتھ رہا اور وزیر بن کر فائدے بھی اٹھا رہا ہو لیکن ذرا سا دباؤ آئے تو ووٹ کی پرچی کو روندے تو وہ ووٹ کا حق دار نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں نئی روایت قائم کرتے ہوئے لوٹوں کو گھر چھوڑ کر آئیں تاکہ آئندہ کسی یہ جرات نہ ہو کہ وہ کسی کا دباؤ برداشت نہ کرسکے اور ووٹ کو بیچ کر آئے، جو اپنے لیے کھڑا نہ ہوسکے وہ آپ کے لیے بھی کھڑا نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جتنی خدمت کی ہے اتنی 73 برسوں میں کسی نے نہیں کی، گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن نے وفا نبھائی اور وفا نبھانے والے سونے پر تلنے کے لائق ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت ایئر پورٹ کی عمارت نواز شریف نے بنائی تھی اور گلگت کی سڑک بھی نواز شریف نے بنائی تھی، گلگت میں کینسر ہسپتال، اسپورٹس کمپلیکس اور کیڈٹ کالج چلاس سمیت تمام منصوبے نواز
شریف نے بنائے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی وجہ سے کئی خاندان متاثر ہوئے ہیں اور ان کو پورا معاوضہ نہیں ملا اور رقم کی ادائیگی میں تنگ کیا جارہا ہے، یہ آپ کا حق ہے جو آپ کو ملنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنائیں گے اور اس صوبے کو حقوق بھی دیں گے۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان کی جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں اور یہ جعلی حکومت جارہی ہے، گلگت بلتستان کے انتخابات میں اس کو آخری دھکا دو اور گھر بھیج دو۔