اسلام آباد(پی کے نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی صدر ملک حبیب اورکزئی کی خصوصی ہدایت پر شجرکاری مہم کے سلسلے میں انصاف ویلفیئر ونگ این اے 54 کے زیر اہتمام ترنول جی ٹی روڈ پر پودے لگائے، شجرکاری مہم میں صدر انصاف ویلفیئر ونگ این اے 54 چوہدری قیصر، سابق سیکریٹری جنرل عجائب خان، سینئر وائس چیئرمین چودھری ارشاد، وائس چیئرمین انجینئر نعمان جدون، جمیل خٹک صاحب، حبیب خان، راجہ اویس اور دیگر ممبران نے حصہ لیا ، اس موقع پر مہمان خصوصی صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن فرید رحمان تھے۔ اسلام آبادویلفئر ونگ ریجن کی مرکزی قیادت صدر یاسرعرفات انجم، صدر انصاف ویلفیئر ونگ
این اے 54 ملک ساجد، سیکرٹری راجہ غلام مصطفی نے خصوصی شرکت کی، شجرکاری مہم میں سینئر وائس چیئرمین جاوید قریشی، سینئر عہدیدار راجہ جمشید صاحب، راجہ منیر، مدثر نواز ، این اے 54 ڈسٹرکٹ کی قیادت صدر ملک ساجد ، جنرل سیکرٹری غلام مصطفی، وائس پریذیڈنٹ عجائب خان، یوتھ کے عہدے دار مبشر عباسی اور سینئر رہنما کبیر صدیقی صاحب بھی موجود تھے، اس موقع پر انصاف ویلفئر ونگ کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم شروع کی ہے، انصاف ویلفیئر ونگ اس شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے گی، وزیراعظم عمران خان کا خواب پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانا ہے، اس خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔