لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف واپس نہیں آ رہے۔اگر نواز شریف نے واپس آنا ہوتا تو وہ یہ بیانات دے رہے ہوتے جو اب دے رہے ہیں۔میاں نواز شریف نے دو دن قبل شیر جوان فورس سے خطاب کیا جو دراصل لیگی رہنماؤں سے خطاب تھا،اس خطاب میں کہا گیا کہ آپ نے لاہور کے جلسے کو کامیاب بنانا ہے۔نواز شریف نے 5 لوگوں کو یہ ذمہ داری سونپی، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ پانچوں لوگوں نے ایک میٹنگ میں یہ ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا۔جس کے بعد نواز شریف نے دوبارہ لیگی رہنماؤں کو پیغام بھیجا کہ جن لوگوں پر آپ انحصار کر رہے
تھے وہ کوئی زمہ داری لینے کو تیار نہیں ہیں۔اس کے بعد نواز شریف نے ان پانچ لوگوں سمیت تمام لیگی رہنماؤں کو کہا کہ جو میرے حکم پر عمل نہیں کریں گے ان کا پارٹی میں کوئی حصہ نہیں ہو گا۔اگلے الیکشن میں ان کوپارٹی سے فارغ سمجھا جائے۔ان پانچ رہنماؤں میں سے 3 کا تعلق راولپنڈی سے ہے جب کہ دیگر دو کا تعلق لاہور سے ہے۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ایک اور انتہائی خوفناک ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔شیر جوان فورس میں ان طالب علموں کو لیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر ن لیگ کی ونگ کے ساتھ منسلک تھے،اس کو ڈائریکٹ مریم نواز لیڈ کریں گی،ان کے ذمے لگایا گیا ہے کہ اگر پارٹی رہنما بیانیے آگے نہیں لے جاتے تو آپ یونیورسٹیوں میں طالب علموں کے درمیان ہمارے بیانیے کے حوالے سے آگاہی پیدا کریں۔دوسری جانب اسکردو کے علاقے گمبہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے حکومت اور وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھر بنانے اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ جھوٹا ہے، تمہارا ہر وعدہ جھوٹا ہے، تمہارا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا وعدہ فریب ہے اور اس چالاکی کو گلگت کے عوام بخوبی جانتے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جھوٹے وعدے کرنے والے کو گھر پہنچا کر آنا ہے، یہ جو منہ پر ہاتھ پھیر کر بات کرتا ہے یہ جانے والا ہے، ان کو پریشانی بلا وجہ نہیں بلکہ یہ جاتا نظر آرہا ہے، بس آخری دھکا گلگت کے عوام لگائیں گے۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہمیں سمجھ آتی ہے کہ وزیراعظم مجبور ہے اور نوکری کرتا ہے،
اسے اپنے حقوق کا نہیں پتا لیکن ان کے لیے تو کچھ کرتے جن کے حقوق کے لیے کرسی پر بیٹھے ہو۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اگر آپ کو سڑکیں اور یونیورسٹیاں دیں تو وہ آپ کا حق ہے جو انہوں نے دیا، عوام کے نمائندے جیلوں میں بھی جاتے ہیں اور ظلم کو سہتے ہیں لیکن عوام کی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹتے، نواز شریف ایک انسان کا نام نہیں بلکہ ایک وعدے کانام ہے، آج بھی 70 سال کی عمر میں بیماری کی حالت میں آج بھی عوامی حق کے لیے چٹان کی طرح کھڑا ہے۔