لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس میں 5 ہزار 700 بھرتیوں کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے 101 تھانوں کو اراضی کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت بھی کر دی جبکہ گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے قانون سازی کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس افسران اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں ہم پنجاب میں پولیس کا اچھا نظام لانا چاہتے ہیں اور انویسٹی گیشن کے عمل کو مرکزی انویسٹی گیشن سینٹر سے مانیٹر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن اور انویسٹی
گیشن کے درمیان اشتراک کار کو بہتر بنایا جائے جبکہ نئی گاڑیاں اسکواڈ اور سیکیورٹی کی بجائے پولیس اسٹیشنز کو دی جائیں گی۔عثمان بزدار نے کہا کہ 150 نئی گاڑیاں ضروریات کے مطابق تھانوں تک پہنچ چکی ہیں اس کے علاوہ راولپنڈی، میانوالی اور ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر اضلاع میں ماڈل پولیسنگ سسٹم لایا جائے گا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انویسٹی گیشن کے معیار کواپ گریڈ کرکے پنجاب پولیس کی استعداد کار کو بڑھانا اولین ترجیحات میں شامل ہے،تھانہ کلچرکی تبدیلی اور عوامی سہولت کیلئے محکمہ پولیس کو جدید وسائل وسہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا،پولیس افسران اوپن ڈور پالیسی پرعملدرآمد یقینی بنائیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں ہر پولیس افسر کو میرٹ پر کام کرنے کی آزادی میسر ہے،صوبے بھر میں انوسٹی گیشن کے عمل کو مرکزی انوسٹی گیشن سینٹر سے مانیٹر کریں گے،پراسیکیوشن اور انوسٹی گیشن کے درمیان اشتراک کار کو بہتر بنایا جائے۔وزریراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلی مرتبہ انوسٹی گیشن کیلئے ضرورت کے مطابق فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کی مشکلات اور پولیس میں رشوت کا خاتمہ ہو۔