لاہور(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت میں 24 امریکی ڈالر کی قیمت کا تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 2ہزار 30 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔عالمی سطح پر سونے کی قیمت گرنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ
29 ہزار 131 روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 169 روپے ہو گئی ہے۔سونے کی طرح چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 1 ہزار 670 روپے ہو گئی ہے تاہم حیران کن طور پر دس گرام سونے کی قیمت میں 34.29 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 1 ہزار 431 روپے ہو گئی ہے۔