گستاخانہ خاکوں کی سرپرستی، فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، طیبہ بتول

اسلام آباد(پی کے نیوز)تحریک انصاف کی رہنما طیبہ بتول نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اسلام اور ہمارے آخری نبی حضرت محمد صلی علیہ وسلم نشانہ بنانا افسوس ناک ہے، فرانس میں سرکاری سرپرستی میں توہین آمیر خاکوں کی اشاعت سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، ایسے اقدامات مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے کا سبب بن رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کو فرانسیسی حکومت کی سرپرستی حاصل ہونا افسوسناک ہے، فرانسیسی صدر کیجانب سے شرمناک نمائش کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، فرانسیسی حکومت فوری طور پر اپنے اقدامات پر معافی مانگے، انکا کہنا تھا کہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور فرانس کو سخت پیغام دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں