پشاور(نیوز ڈیسک) وزارت قومی صحت،ماتحت محکموں ، اداروں سمیت خیبر پختونخوا میں دیگر وفاقی محکموں میں 20سال سروس کرنے والے افسران اور ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے لئے فہرستیں تیار کرنا شروع کردی ہے ۔خیبرپختونخوا میں وفاقی محکموں ، وزارتوں اور اس کے ماتحت اداروں میں افسران اورملازمین کی کارکردگی کی بنیاد پر ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے لئے جو کمیٹی تشکیل دی ہے وزارت قومی صحت نے گریڈ 17سے
گریڈ 19کے افسران کی ریٹائرمنٹ کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری سید عطائرالرحمان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے ۔گریڈ 16تک ملازمین کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنے کے لئے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن سید اللہ خان نیازی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ تمام وفاقی محکموں نے اپنی اپنی کمیٹیاں اس حوالے سے قائم کی ہے ۔ جو کہ افسران اور ملازمین کی کارکردگی کی بنیاد پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کریگی ۔