اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے ملک چھوڑنے کی خبریں جھوٹ ہیں۔فیملی ذرائع کے مطابق زلفی بخاری آئندہ ہفتے برطانیہ سے واپس آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ زلفی بخاری ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔تاہم ان کے اہلخانہ کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید کر دی گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ زلفی بخاری بیٹے کی ولادت کے باعث لندن میں ہیں اور اگلے ہفتے واپس آ جائیں گے۔ان کے حوالے سے مستقل طور ملک چھوڑ جانے کی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔بخاری خاندان کی اہم شخصیت کے مطابق زلفی
بخاری کی اہلیہ مستقل طور پر اپنے دو بچوں سید عباس مرتضیٰ بخاری اور عید علی مہدی بخاری کے ہمراہ برطانیہ میں ہیں،جہاں ان کا بڑا بیٹا عباس مرتضیٰ بخاری دوسری اور علی مہد بخاری کے جی کے سٹوڈنٹ ہیں۔وہ چھٹیوں پر ہی پاکستان آتے ہیں۔26 ستمبر کو زلفی بخاری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام سید اسد مصطفیٰ بخاری رکھا گیا ہے۔فیملی ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کے وفاداراور قابل ساتھی ہیں۔ان کے بارے میں خبر بھی انکے حاسدین مین ایک ایسے شخص کے ذریعے پھیلائی جس کی شناخت بہت ڑے جھوٹے کی ہے۔قبل ازیں سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا تھا کہ عمران خان کے قریبی دوست ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید بڑے سمجھ دار ہیں ان کو پتا ہے کہ زلفی بخاری فرار ہوچکا ہے، ابھی پی ڈی ایم کی تحریک شروع نہیں ہوئی۔ زلفی بخاری جان بوجھ کر اطلاع دے کر ملک سے باہر جاچکا ہے، واپس نہیں آئے گا۔اسی طرح ایک اور وزیر نے اپنی فیملی باہر بھیج دی ہے۔ ان کو خدشہ ہے کہ پی ڈی ایم کچھ ایسے انکشافات نہ کردے کہ ان کے نام ای سی ایل میں آجائیں گے۔ یہ اتنے بہادر ہیں کہ ایک اور وفاقی وزیر نے اپنی پوری فیملی باہر بھیج دی ہے۔ لیکن ہمارے بچے یہاں مریں گے۔ ہمارے تو آباؤ اجداد کی قبریں ادھر ہیں، ہم نے کہاں جانا ہے؟ ان کے بچے ملک سے باہر اور بہت اہم ہیں، جبکہ مروانے کیلئے غریبوں کے بچے ہیں۔