لاہور(نیوز ڈیسک)بین االاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دس امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1900 ڈالر سے بڑھ کر 1910 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار روپے ہو گئی ہے۔فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے
کی قیمت 250 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 96 ہزار 22 روپے ہو گئی ہے۔مزید برآں چاندی کی قیمتیں استحکام رہیں، فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں 1200 روپے اور 1028.80 روپے پر برقرار رہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکی ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے اور روپیہ تگڑا ہوتا جا رہا ہے، جس کے اثرات انٹر بینک اوراوپن مارکیٹ میں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں ایک روپیہ سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 165 روپے ہو گئی ہے۔