لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر مریم نواز پارٹی قیادت سنبھالتی ہے تو سب ان کی قیادت میں کام کریں گے۔ آن لائن انٹرویو میں سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اور لیگی رہنما اسحاق ڈار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر مریم نواز پارٹی قیادت سنبھالتی ہے تو سب ان کی قیادت میں کام کریں گے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر بچے آگے آئیں گے تو یہ ہمارا
فرض ہے کہ ہم اپنے تجربے سے ان کی رہنمائی کریں، سب کام کریں گے اور سب کو کرنا چاہیئے۔تاہم دوسری طرف گردشی خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے سیاسی سرگرمیوں کے فیصلے کرنے کی ذمہ داری شہبازشریف کو سونپ دی ہے۔ جبکہ گزشتہ روز مریم نواز کو نیب بھی طلب کر لیا ہے جس کے ن لیگ کے حلقوں میں ہلچل پیدا ہو گئی تھی۔