وہ واحدپٹرولیم کمپنی جس نےپاکستان میں عالمی معیار کے یورو5پٹرول کی فروخت شروع کردی

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹیٹ آئل عالمی معیا ر کا یورو فائیو فیول فراہم کرنے والی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی بن گئی ہے۔ ہائی اوکٹین 97 یورو فائیو کراچی میں مخصوص پی ایس اواسٹیشنز پر دستیاب ہے۔یورو فائیو معیار کے فیول کا استعمال گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج کو کم کرتا ہے جوکہ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے انجن کی کارگردگی کو بہتر بنانے میں موثر کردار ادا کرتا ہے۔پی ایس او کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کے ذریعے پاکستان آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے تیزی کے ساتھ ایک پائیدار مستقبل کی جانب گامزن ہوگا۔ یکم ستمبر 2020 سے ملک بھر میں عالمی معیار کا

یورو فائیو پٹرول فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔وزارت توانائی کے مطابق یکم جنوری 2021 سے ملک میں یورو فائیو معیار کا ہائی اسپیڈ ڈیزل فروخت کیا جائے گا، پٹرولیم ڈویژن نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنرہوں کو احکامات جاری کر دیئے،پاکستان میں اس وقت یورو ٹو معیارکا پٹرول اور ڈیزل فروخت کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث فوری طور پر کم سلفر والی پٹرولیم مصنوعات متعارف کروانے کافیصلہ کیا گیا، ملک میں یورو فائیو معیار کے ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت سے ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافہ کا امکان ہے، پاکستان کی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی سالانہ ضروریات 74 لاکھ ٹن ہیں، ملک کی ڈیزل کی 65 فیصد ضروریات مقامی طور پر جبکہ 35 فیصد درآمد سے پوری کی جاتی ہیں،ملک کی پٹرول ضروریات کا تخمینہ 76 لاکھ ٹن سالانہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کی پٹرول ضروریات کا 70 فیصد درآمد سے پورا کیا جاتا ہے جبکہ مقامی طور پر 30 فیصد ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے، یورو فائیو پٹرول اور ڈیزل کو چیک کرنے کیلئے ہائیڈرو کاربن ڈیویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کی استعداد کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنایا گیا ہے، پی ایس او اس سال ستمبر سے کویت پٹرولیم کمپنی سے یورو فائیو ڈیزل کی درآمد کا ارادہ رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں