لاہور(نمائندہ خصوصی ) برائٹ فیوچر سوسائٹی کے صدر سیموئیل پیارا ، مرزا عامر خورشید بیگ صدر سی ای سی اور آئی ایم آر ایف کے مشیر ایمانویل پرویز کی وی ایکسپو کے بانی اور سی ای او نعیم ثاقب سے ملاقات، ملاقات میں سیموئیل پیارااور دیگر مہمانوں نے نعیم ثاقب کو کرسمس کے حوالے سے تحائف پیش کئے۔
اس موقع پر نعیم ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو بلا لحاظِ مذہب، ذات اور نسل بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ کرسمس کی تقریبات شایان شان طریقے سے منانا کرسچن کمیونٹی کا حق ہے اور ہم ان کی خوشیوں میں شریک ہیں۔
Load/Hide Comments