کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے ڈاکٹر ماہا علی کے والد سید آصف علی شاہ نے ہاتھ جوڑ کر والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنی بچیوں کو بچا کر رکھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سندھ پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس معاملے پر فوری ایکشن لیا۔میں میڈیا کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا موقف سنا۔مجھے یقین ہے کہ اس گھناؤنے کام میں پھنسی کئی بچیوں کی زندگی بچ جائے گی۔ماہا علی کو جس گروہ نے پھنسایا ہوا تھا،مجھےیقین ہے ان کے شکنجے میں اور بھی لڑکیاں پھنسی ہوں گی۔کیونکہ ان لوگوں کا یہ کاروبار ہے۔ان کے نشے کا کاروبار ایسے ہی چلتا ہے کہ
پہلے بچیوں کو نشے کا عادی بناؤ اور پھر انہیں ٹریپ کرو۔اگر کوئی اس دھندے سے نکلنا بھی چاہئیے تو یہ اسے اتنا ٹریپ کرتے ہیں کہ بچیاں اپنی جان لینے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میری بچیوں کے والدین سے ہاتھ جوڑ کر اپیل ہے کہ ایسے درندوں سے اپنی بچیوں کو بچائیں۔میری حکومت اور پولیس سے گزارش ہے کہ ایسے لوگوں پکڑیں تاکہ آئندہ کوئی اور ماہا اس دنیا سے نہ جائے۔پولیس کے مطابق مدعی نے کہاکہ ان کی بیٹی کو مبینہ طور پر ملزمان نے ایسے حالات کا شکار کیا کہ وہ جان دینے پر مجبور ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر ماہا علی کی خودکشی کے معاملے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر ماہا کی خود کشی کی وجہ بننے والوں کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔دوسری طرف ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کے معاملے پر 3افراد کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ گذری تھانے میں ورثاءکی مدعیت میں درج کیا گیا، نامزد ملزمان میں جنید،ڈاکٹرعرفان اور وقاص شامل ہیں، مقدمہ میں دھمکانے، دباو¿ ڈالنےاورزہریلی چیزکھلانے کی دفعات شامل ہیں۔ تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے ڈاکٹر ماہا کو بلیک میل کر زیادتی کانشانہ بنایا، ایس ایس پی ساو¿تھ کے مطابق والد کے الزامات کی روشنی میں تفتیش شروع کردی ہے۔