اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں پھر اضافہ ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں کورونا کیسز کی تعداد میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔گذشتہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کورونا کے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں۔ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں گذشتہ روز کورونا کے 22 کیسز سامنے آئے۔جن میں 15مرد اور 7خواتین شامل ہیں۔بارہ کہو میں سب سے زیادہ 4کیسز سامنے آئے۔اس کے علاوہ بلیو ایریا،ایف سیون اور جی تیرہ میں 3 ،3 کیسز آئے۔اس کے علاوہ جی نائن، آئی ٹین اور آئی ایٹ ٹو میں 2،2 جب کہ میڈیا ٹاؤن میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔
اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 ہزار 515 ہو گئی ہے۔ان میں سے 14 ہزار 705 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔شہر میں کورونا اب تک 175 افراد کی جان لے چکا ہے۔اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 635 ہیں۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ لک بھرمیں کورونا وبا کے فعال کیسزکی تعداد 10 ہزار188 رہ گئی۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 496 نئے کیسزاور9 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار261 تک جا پہنچی۔ملک میں ایکٹیوکیسزکی تعداد صرف 10 ہزار188 ہے اورملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار829 ہوگئی۔ این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار284، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 96 ہزار233، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 35 ہزار 766، بلوچستان میں تعداد 12ہزار 527، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15515 , آزاد جموں وکشمیر 2254، گلگت میں 2682 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں اب تک 24 لاکھ 63 ہزار 513 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23ہزار655 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھرکے ہسپتالوں میں 115 مریض وینٹی لیٹرپرہیں۔ ہسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے، ملک بھرمیں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں، اس وقت 1 ہزار 163 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔